the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی مینز کرکٹ ٹیم T20 ورلڈ کپ 2024 جیتے گی؟

انڈیا
آسٹریلیا
پاکستان
حیدرآباد2-جنوری(اعتمادنیوز)کریم نگرمیں پیش آ ئے ایک افسوسناک واقعہ میں ایک شخص نے 100روپئے کے لیے اپنی بیوی کاقتل کردیا۔ یہ و اقعہ ضلع کریم نگرکے اکناپیٹ میں حسن آباد کے قریب پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق مدورمنڈل ضلع ورنگل سے تعلق رکھنے والا ملزم کے سرینواس شراب کے لیے روزانہ اپنی بیوی سے رقم مانگاکرتا تھا اوراسے ہراساں کیا کرتاتھا۔ بیوی کے 100روپئے دینے سے انکار پر اس نے اپنی بیوی کا اس وقت قتل کردیا جب تمام لوگ



محوخواب تھے۔ سرینواس حیدرآباد میں یومیہ مزدور کے طورپر کام کرتاتھا لیکن اس نے بعدازاں مزدوری کاپیشہ ترک کردیا۔ اس کی بیوی بھی مزدوری کیا کرتی تھی۔ اس نے اپنی بیوی کو بلایااورگردن کوساڑی سے باندھ دیا جس کے بعد اسے پھانسی دے دی۔ بعدازاں اس نے کیروسین چھڑک کر اسے جلادیا۔ دھویں اور جسم کے جھلسنے کی بو سے گھر میں محوخواب افراد چوکس ہوگئے۔ دیہایتو ں نے پولیس کو اس کی اطلاع دی جس کے بعد سرینواس کو تحویل میں لے لیاگیا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.